پھر بجے میرے خیالوں میں سنہرے کنگن

پھر بجے میرے خیالوں میں سنہرے کنگن
بھولے بسرے ہوئے لمحات مجھے یاد آئے
عید کے روز کسی نے بھی دعا جب مانگی
دو حسیں مہندی لگے ہات مجھے یاد آئے