پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب بن گئے: سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر پنجاب کی رولنگ کالعدم قرار دے دی
پرویز الہیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
سپریم کورٹ کے تین ججز کےبینچ نے مختصر فیصلے سناتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب دوست محمد مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیا۔ فاضل چیف جسٹس آف پاکستان نے فیصلے میں کہا کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے جانے کی رولنگ غیر آئینی تھی۔ اس طرح پرویز الٰہی کے 186 ووٹ درست قرار دیتے ہوئے ان کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنادیا گیا۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ آج رات 11:30 بجے تک پرویز الٰہی کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف برداری کی تقریب کا اہتمام کیا جائے۔ گورنر کی عدم موجودگی میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی پروزیر الٰہی سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں گے۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی پینچ نے گیارہ صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ سنایا۔ اس فیصلے میں حمزہ شہباز شریف کا بطور وزیر اعلیٰ نوٹیفیکیشن کو بھی غیر قانونی قرار دیا گیا کیوں کہ پرویز الٰہی نے زیادہ ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے تھے۔