حج 2022: پاکستان کی 5 مشہور شخصیات حج پر روانہ
کورونا وائرس کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کا فریضہ ادا کریں گے۔ اسلامی کیلنڈر کے مطابق مناسکِ حج آٹھ ذو الحج سے تیرہ ذوالحج (رواں برس 7 جولائی 2022ء تا 12 جولائی 2022ء تک) تک جاری رہتے ہیں۔ جبکہ نو ذوالحج کو حج کا کلیدی رکن 'وقوفِ عرفات' ادا کیا جاتا ہے۔
2019ء میں کورونا وائرس کی وبا سے قبل پچیس لاکھ افراد کو حج کے لیے اجازت تھی۔ 2020ء میں صرف ایک ہزار لوگ حج کا فریضہ ادا کرسکے۔ 2021ء میں ساٹھ ہزار مسلمانوں کو حج کی اجازت ملی۔ جبکہ رواں برس 2022ء دنیا بھر سے دس لاکھ کے قریب افراد فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
پاکستان سے 2022ء میں 81،132 (اکاسی ہزار ایک سو بتیس) افراد حج کا فریضہ ادا کررہے ہیں۔ پاکستان سے چند مشہور شخصیات بھی فریضہء حج کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔ ان میں کرکٹ، شوبز اور سیاست سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ وہ کون سی خوش نصیب شخصیات ہیں جن کو حج کی سعادت نصیب ہورہی ہے:
1۔ شعیب اختر (پاکستان فاسٹ باؤلر)
پاکستان کے سابق کرکٹر اور فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے ٹویٹر ہینڈل اور انسٹا گرام پر احرام کی حالت میں تصاویر شیئر کیں۔ شعیب اختر شاہی مہمان کی حیثیت سے سعودی عرب حج کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ انھوں نے گرینڈ حج سپموزیم 2022ء میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ وہ اپنے سفرِ حج کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کررہے ہیں۔
لبيك اللهم لبيك
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) July 2, 2022
لبيك لا شريك لك لبيك
إن الحمد والنعمة لك والملك
لا شريك لك لبيك
Alhamdolillah going for honorary Hajj as state guest of Saudi Arabia.
I will also be addressing the Hajj Conference attended by leaders of the Muslim world in Makkah.
My gratitude to @KSAembassyPK pic.twitter.com/Q0rWIXfy20
2۔ شرمیلا فاروقی (سیاست دان)
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر راہنما شرمیلا فاروقی بھی رواں برس فریضہء حج ادا کرنے والے خوش نصیبوں میں شامل ہیں۔ انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مسجد نبوی ﷺ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
3۔ وسیم بادامی (ٹی وی اینکرپرسن)
حج 2022ء میں پاکستان سے مشہور اینکر پرسن اے آر وائے نیوز وسیم بادامی بھی فریضہ ء حج ادا کریں گے۔
سفر حج کا آغاز الحمدللہ۔
— Waseem Badami (@WaseemBadami) July 5, 2022
دعاوں کی گزارش🙏#Hajj2022 pic.twitter.com/5MmBi6aEoV
4۔ جویریہ اور سعود قاسمی (اداکار)
پاکستان شوبز کی مشہور جوڑی میاں بیوی جویریہ سعود اور سعود قاسمی بھی ان خوش نصیبوں میں شامل ہیں جو رواں برس فریضہ ء حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ جویریہ سعود نے انسٹا گرام پر اپنے شوہر سعود قاسمی کے ساتھ احرام میں تصویر پوسٹ کی۔
5۔ ماریہ بی (فیشن ڈیزائنر)
لالاہور سے تعلق رکھنے والی مشہور فیشن ڈیزائنر نے اپنی بہن کے ساتھ مسجد نبویﷺ کی تصویر شیئر کی۔ وہ حج کی ادائیگی کے لیے اپنے خاندان کے ساتھ سعودی عرب میں موجود ہیں۔