ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچوں کا تفصیلی جائزہ
آج ایشیا کپ 2022 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان دوسرا بڑا ٹاکرا ہونے جارہا ہے۔۔۔ ایشیا کپ کا یہ دل چسپ میچ کون جیتے گا؟ کس کا پلڑا بھاری ہے؟ ماضی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں کتنے میچ کھیلے گئے؟ کس ملک نے زیادہ میچ جیتے۔۔۔؟ یہ سب جانیے اس تحریر میں (اپ ڈیٹ)
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔
متحدہ عرب امارات میں ایشیائی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلے کا آغاز ہوچکا ہے۔ پہلا میچ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا۔ افغانستان نے بڑی آسانی سے جیت اپنے نام کرلی۔ آج دوسرا میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ آج کا اتوار 'سُپر سنڈے' ثابت ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ دل چسپ اور سنسنی خیز میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوتا ہے۔ زیر نظر تحریر میں ایشیا کپ کی تاریخ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے 15 میچوں کا سال وار جائزہ پیش کیا جارہا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کتنے میچ کھیلے گئے؟
ایشیا کرکٹ کپ میں 1984 تا 2022 تک پاکستان اور بھارت کے درمیان 16 میچ شیڈول ہوئے۔ لیکن 15 میچ کھیلے گئے جبکہ ایک میچ کھیلا ہی نہیں جاسکا۔ چودہ میچوں میں بھارت نے آٹھ میچوں میں کامیابی حاصل کی اور پاکستان پانچ میچوں میں فاتح رہا۔ جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔
پاکستان بمقابلہ بھارت: 1984 تا 2022 (سال وار تفصیل)
ذیل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے 1984 تا 2018 تک کے تمام میچوں کی تفصیل دی جاری ہے۔
1984 (متحدہ عرب امارات) 13 اپریل 1984
ٹاس کس نے جیتا؟: بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے اسکور: 134/10 (39.4)
بھارت کے اسکور: 188/4 (46)
میچ کون جیتا: بھارت نے یہ میچ 54 رنز سے جیت لیا۔
مین آف دی میچ کون رہا؟: سُریندر کھنہ (72 گیندوں پر 56 رنز بنائے)
1988 (بنگلہ دیش) 31 اکتوبر 1988
ٹاس کس نے جیتا؟: بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے اسکور: 142/10 (42.2)
بھارت کے اسکور: 143/6 (40.4)
میچ کون جیتا: بھارت نے اس میچ میں 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
مین آف دی میچ کون رہا؟: ارشد ایوب انڈیا (21 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں)
1995 (متحدہ عرب امارات) 7 اپریل 1995
ٹاس کس نے جیتا؟ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے اسکور: 266/9 (50)
بھارت کے اسکور: 169/10 (42.4)
میچ کون جیتا: پاکستان نے 97 رنز سے میچ جیت لیا۔
مین آف دی میچ کون رہا؟: عاقب جاوید، پاکستان ( 19 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں)
1997 (سری لنکا)
1997 کے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دو میچ شیڈول تھے۔ لیکن ایک میچ بوجوہ نہیں کھیلا جاسکا۔ جبکہ دوسرا میچ بغیر کسی نتجیے کے ختم ہوگیا۔
ٹاس کس نے جیتا؟:بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے اسکور: 30/5 (9) (بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا)
بھارت کے اسکور: 0/0
میچ کون جیتا: یہ بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکا اور بے نتیجہ رہا۔
مین آف دی میچ کون رہا؟: کوئی نہیں
2000 (بنگلہ دیش) 3 جون 2000
ٹاس کس نے جیتا؟ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے اسکور: 295/7 (50)
بھارت کے اسکور: 251/10 (47.4)
میچ کون جیتا: پاکستان نے 44 رنز سے جیت اپنے نام کی۔
مین آف دی میچ کون رہا؟: محمد یوسف (100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے)
2004 (سری لنکا) 25 جولائی 2004
ٹاس کس نے جیتا؟ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے اسکور: 300/9 (50)
بھارت کے اسکور: 241/8 (50)
میچ کون جیتا: پاکستان نے 59 رنز سے میچ میں کامیابی حاصل کی۔
مین آف دی میچ کون رہا؟: شعیب ملک ، پاکستان ( 127 گیندوں پر 143 رنز بنائے اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں)
2008 (پاکستان) گروپ سٹیج، 26 جون 2008
ٹاس کس نے جیتا؟ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے اسکور: 299/4 (50)
بھارت کے اسکور: 301/4 (42.1)
میچ کون جیتا: بھارت نے 6 وکٹوں سے اس میچ کی جیت سمیٹی۔
مین آف دی میچ کون رہا؟: سُریش رینا ، انڈیا ( 69 گیندوں پر 84 رنز بنائے اور دو کیچ کیے)
2008 (پاکستان) سُپر فور، 2 جولائی 2008
ٹاس کس نے جیتا؟: بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے اسکور: 309/2 (45.3)
بھارت کے اسکور: 308/7 (50)
میچ کون جیتا: پاکستان نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
مین آف دی میچ کون رہا؟: یونس خان ، پاکستان ( 117 گیندوں پر 123 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے)
2010 (سری لنکا) 19 جون 2010
ٹاس کس نے جیتا؟ : پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے اسکور: 267/10 (49.3)
بھارت کے اسکور: 271/7 (49.5)
میچ کون جیتا: بھارت نے 3 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی۔
مین آف دی میچ کون رہا؟: گوتم گھمبیر (97 گیندوں پر 83 رنز بنائے)
2012 (بنگلہ دیش) 18 مارچ 2012
ٹاس کس نے جیتا؟ : پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے اسکور: 329/6 (50)
بھارت کے اسکور: 330/4 (47.5)
میچ کون جیتا: بھارت نے 6 وکٹوں سے میچ جیتا۔
مین آف دی میچ کون رہا؟: ویرات کوہلی انڈیا( 148 گیندوں پر 183 رنز بنائے)
2014 (بنگلہ دیش) 2 مارچ 2014
ٹاس کس نے جیتا؟: پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے اسکور: 249/9 (49.4)
بھارت کے اسکور: 245/8 (50)
میچ کون جیتا: پاکستان نے ایک وکٹ سے میچ جیت لیا۔
مین آف دی میچ کون رہا؟: محمد حفیظ ، پاکستان (117 گیندوں پر 75 رنز بنائے، 38 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں اور دو کیچ کیے)
2016 (بنگلہ دیش) ٹی ٹوینٹی ، 27 فروری 2016
ایشیا کپ میں پاکستان سب سے کم رنز اس میچ میں بنائے۔
ٹاس کس نے جیتا؟: بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے اسکور: 83/10 (17.3)
بھارت کے اسکور: 85/5 (15.3)
میچ کون جیتا: بھارت 5 وکٹوں سے یہ میچ جیت گیا۔
مین آف دی میچ کون رہا؟: ویرات کوہلی (51 گیندوں پر 49 رنز بنائے)
2018 (دوبئی) 19 ستممبر 2018
ٹاس کس نے جیتا؟ : پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے اسکور: 162/10 (43.1)
بھارت کے اسکور: 164/2 (29)
میچ کون جیتا: بھارت 8 وکٹوں سے جیت گیا۔
مین آف دی میچ کون رہا؟: بھونیشوَر کمار انڈیا (3 وکٹیں حاصل کیں)
2018 (دوبئی) سُپر فور ، 23 ستمبر 2018
ٹاس کس نے جیتا؟: پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے اسکور: 237/7 (50)
بھارت کے اسکور: 238/1 (39.3)
میچ کون جیتا: بھارت نے 9 وکٹوں سے اس میچ میں کامیابی حاصل کی۔
مین آف دی میچ کون رہا؟: شیکھر دھوَن ( 100 گیندوں پر 114 رنز بنائے
2022 (دوبئی) سٹیج گروپ، 28 اگست،2022
ٹاس کس نے جیتا:پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے اسکور: 147/10
بھارت کے اسکور: 148/5
میچ کون جیتا: بھارت نے میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔
مین آف دی میچ کون رہا؟: ہردِک پانڈیا مین آف دی میچ رہا، 25 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔