ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ: شاہین آفریدی کی جگہ کس کھلاڑی کو شامل کیا گیا؟
ایشیا کپ 2022 کے آغاز سے قبل ہی پاکستان کو ایک زور دار جھٹکا۔۔۔ایک اہم کھلاڑی ایشیا کپ میں پاکستانی کی نمائندگی نہیں کرسکے گا۔۔۔کیا پاکستان اس بڑی کمی کو پورا کرسکے گا؟
ایشیا کرکٹ کپ 2022 میں پاکستان کے اہم کھلاڑی اور پیسر شاہین آفریدی گھٹنے کی تکلیف (انجری) کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ شاہین آفریدی کو انجری کی وجہ سے میڈیکل ٹیم نے چار سے چھے ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
#ShaheenShahAfridi ruled out of Asia Cup, England home series #APPNews #AsiaCup #cricket @TheRealPCB @TheRealPCBMedia @ICC https://t.co/8I2XyQyI8t via @appcsocialmedia pic.twitter.com/TVYrhVZtnN
— APP 🇵🇰 (@appcsocialmedia) August 20, 2022
ایشیا کپ 2022 کے لیے پاکستان اسکواڈ
3 اگست 2022 کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک پریس ریلیز میں نیدر لینڈ سیریز اور ایشیا کپ 2022 کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کیا۔
پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق اس اسکواڈ میں حسن علی کو ایشیا کپ اور نیدرلینڈ سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ حسن علی کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکا ہے اور ہیٹ ٹرک کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکا ہے لیکن ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں وہ پہلی بار بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
شاہین شاہ آفریدی جن کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں انجری کے باعث آرام دیا گیا تھا، ان کو دونوں اسکواڈز(نیدر لینڈز سیریز اور ایشیا کپ کےلیے) میں شامل رکھا گیا تھا۔ لیکن میڈیکل ٹیم کی سفارشات کی روشنی میں انھیں چھے ہفتوں کے لیے آرام کی غرض سے اسکواڈ سے نکال دیا گیا ہے۔
نیدر لینڈ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی؛ عبد اللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ ایشیا کپ کے لیے آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اسکواڈ برائے ایشیا کرکٹ کپ 2022
ایشیا کرکٹ کپ 2022 متحدہ عرب امارات میں 27 اگست 2022 کو دبئی میں شروع ہوگا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو اپنے روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا۔ ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہوں گے:
🇵🇰✈️
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 3, 2022
🚨 Pakistan's squads for Netherlands ODIs and ACC T20 Asia Cup 🚨
Read more: https://t.co/CsUoxtXc1H#NEDvPAK | #AsiaCup2022 pic.twitter.com/4be4emR8Sy
بابر اعظم (کپتان)
شاداب خان (نائب کپتان)
آصف علی
فخر زمان
حیدر علی
حارث رؤف
افتخار احمد
خوشدل شاہ
محمد نواز
محمد رضوان (وکٹ کیپر)
محمد وسیم جونیئر
نسیم شاہ
شاہنواز دھانی
عثمان قادر
مزید پڑھیے: ایشیا کرکٹ کپ 2022 کا مکمل شیڈول ملاحظہ کیجیے
شاہین آفریدی کی جگہ کس کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہےا؟
چونکہ شاہین آفریدیانجری کے باعث کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے تو ان کی جگہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حسنین کو ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کردیا گیا ہے۔
𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻'𝘀 𝘀𝗾𝘂𝗮𝗱 𝗳𝗼𝗿 𝘁𝗵𝗲 𝟮𝟬𝟮𝟮 𝗔𝘀𝗶𝗮 𝗖𝘂𝗽
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) August 22, 2022
Injured Shaheen Shah Afridi is replaced by Mohammad Hasnain in the squad. Do you see Pakistan winning the tournament with this squad?#AsiaCup2022 | #Cricket pic.twitter.com/9fTVVIEUGi
محمد حسین 18 ٹی ٹوینٹی میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
Hasnain to replace Shaheen in Asia Cup
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 22, 2022
Read details here ⤵️https://t.co/1BSEfF6KMl