پاکستان بمقابلہ ہانک کانگ: ایشیا کپ میں پاکستان سُپر فور میں پہنچ گیا، اتوار کو بڑا معرکہ
پاکستان بمقابلہ ہانک کانگ: ایشیا کپ میں پاکستان سُپر فور میں پہنچ گیا، اتوار کو بڑا معرکہ
پاکستان نے ہانک کانگ کو بڑے مارجن سے شکست دے کر ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرلیا۔ کیا پاکستان فائنل میں پہنچ پائے گا؟ اتوار کو پاکستان کا کس کے ساتھ بڑا معرکہ ہونے والا ہے؟ آج کے میچ میں پاکستان نے ایشیا کپ کا نیا ریکارڈ کون سا بنایا ہے؟
پاکستان نے آج ہانک کانگ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 78 رنز جوڑے۔ بابر اعظم اس میچ میں زیادہ سکور نہیں کرسکے اور 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ فخر زمان نے 53 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ نے شاندار کھیل پیش کیا۔ پانچ چھکوں کی مدد سے 35 رنز جوڑے۔ اور پاکستان کو 193 رنز کے ایک بڑے مارجن بنانے میں کامیاب کیا۔
Appreciation tweet for Shadab Khan 👏👏
— Multan Sultans (@MultanSultans) September 2, 2022
Wickets: 4️⃣
Overs: 2️⃣.4️⃣
Runs: 8️⃣#PAKvHK pic.twitter.com/Qw1Xx2oW7f
ہانک کانگ نے 194 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے محض 38 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔ شاداب خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Biggest margin of victory for Pakistan in T20Is ✅
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 2, 2022
Records tumble in Sharjah as Pakistan go through to Super Four 🙌#AsiaCup2022 | #PAKvHK pic.twitter.com/APOHUStKhT
سُپر فور میں پاکستان کے علاوہ بھارت، سری لنکا اور افغانستان کوالیفائی کرچکی ہیں۔