پاکستان بمقابلہ بھارت: پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی، شکریہ محمد نواز!

پاکستان نے ایک اعصاب شکن اور نہایت دل چسپ مقابلے کے بعد بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر گروپ سٹیج کی ہار کا بدلہ لے لیا۔ محمد نواز اور آصف علی نے کھیل کا پانسہ ہی پلٹ دیا۔

 

 

گزشتہ اتوار بھارت سے شکست کے بعد آج کی جیت نے پاکستان کے حوصلے بلند کردیے اور آخر کار بھارت کو دھول چٹانے میں کامیاب ہوگیا۔ محمد نواز نے کیا کمال کیا؟ آصف علی کی کیوں تعریف کی جارہی ہے؟ محمد رضوان نے کس بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا؟ آخری اوور میں پاکستانیوں کی دھڑکنیں کیوں تیز ہوگئیں؟ آئیے آپ کو میچ کا دل چسپ احوال بتاتے ہیں۔۔۔!

شکریہ محمد نواز!  شکریہ محمد آصف

آج کا میچ محمد نواز کے نام رہا۔۔۔تین کیچ، ایک وکٹ اور چھے چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے بیس گیندوں پر بیالیس رنز۔۔۔محمد نواز کو اس شاندار کاکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

میچ کا خلاصہ

بھارت: 181/7  (20)

پاکستان: 182/5 (19.5)

پاکستان نے  ٹی ٹوینٹی میں متحدہ عرب امارات کی پِچ پر دوسری بار ایک بڑا ہدف عبور کیا ہے۔

ٹاس کون جیتا؟

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارت کی اننگ

بھارت نے آغاز میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بھارت کی پہلی وکٹ 54 رنز پر گری جب بھارتی کپتان روہت شرما کو حارث رؤف نے پویلین بھیجا۔ پہلی دو وکٹیں گرنے کے بعد ویرات کوہلی کی دھواں دار بیٹنگ سے لگ رہا تھا کہ بھارت 200 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہوجائے گا۔ لیکن پاکستانی باؤلرز نے بھارت کا یہ خواب پورا نہیں ہونے دیا۔ ویرات کوہلی آخری اوور تک کریز پر رہے اور 44 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔ بھارت نے سات وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔

پاکستانیوں گیند بازوں (باؤلرز) میں شاداب خان نے دو وکٹیں جبکہ نسیم شاہ، محمد حسنین، حارث رؤف اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد نواز نے تین کیچ بھی کیے۔ پاکستانی باؤلرز نے 14 ایکسٹرا گیندیں بھی کروائیں۔

 

پاکستان کی اننگ:

بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگ کا آغاز کیا ۔ پاکستان نے 182 کے ہدف کا تعاقب کرنا شروع کیا لیکن بابر اعظم محض 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گیے۔ نو اوورز تک پاکستان 63 رنز بناسکا اور دو وکٹیں گنوا بیٹھا۔ محمد نواز اور محمد رضوان کی جوڑی نے 73 رنز کی شاندار پارٹنرشپ سے پاکستان میچ واپس آنے میں کامیاب ہوا۔ محمد نواز نے 20 گیندوں پر 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے 71 رنز کی بہترین اننگ کھیلی۔

محمد رضوان کے پویلین لوٹنے کے بعد ایک بار پھر میچ بھارت کی طرف جھکتا دکھائی دیا۔ لیکن آصف علی اور خوشدل شاہ نے ایک بار پھر پاکستان کو جیت کے قریب کردیا۔ پاکستانی شائقین کی دھڑکنیں آخری اوور میں اس وقت تیز ہوگئیں جب پاکستان کو جیت کے لیے دو گیندوں پر دو رنز درکار تھے تو آصف علی آؤٹ ہوگئے۔ لیکن افتخار احمد نے اعصاب شکن میچ کو ایک شاٹ کھیل کر پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا۔ میچ کی گیند قبل پاکستان نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر گروپ سٹیج کا بدلہ چکا دیا۔

آخری اوور کی کہانی

پاکستان کو کامیابی کے لیے آخری اوور میں چھے گیندوں پر سات رنز درکار تھے۔ بھارت کی طرف سے نوجوان باؤلر ارشدیپ سنگھ باؤلنگ کے لیے آئے۔ ارشدیپ نے پہلی گیند پر یارکر مارا اور خوشدل شاہ ایک رن بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری گیند پر آصف علی نے چوکا لگا کر پاکستان کو جیت کے قریب کردیا۔ آخری اوور کی تیسری گیند پر آصف علی آؤٹ ہوئے تو پاکستانیوں کے دل ایک بار پھر دھک دھک کرنے لگا۔ اب دو گیندوں پر دو رنز درکار تھے۔ آصف علی کے پویلین لوٹنے کے بعد افتخار احمد کریز پر آئے۔۔۔پانچویں گیند پر شاٹ کھیلتے ہوئے دو رنز بنائے اور پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا۔ یوں میچ ایک گیند قبل پاکستان کی جھولی میں چلا گیا۔

 ایشیا کپ 2022: سب سے زیادہ وکٹیں اور رنز بنانے والے دونوں پاکستانی

ایشیا کپ 2022 میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں محمد نواز نے حاصل کیں اور سب سے زیادہ رنز محمد رضوان نے بنائے۔ محمد نواز نے سات وکٹیں لے کر سرفہرست ہیں۔

 

محمد رضوان نے مجموعی طور پر 192 رنز بناکر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

متعلقہ عنوانات