پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز
پاکستانی کرکٹ ٹیم سات سال بعد سری لنکا کا دورہ کرنے جارہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستانی ٹیم 6 جولائی 2022ء کو سری لنکا پہنچے گی۔ وہاں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
پاکستان کے لیے یہ دورہ کتنا اہم ہے؟ کیا اس ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو سری لنکا پر نفسیاتی برتری حاصل ہے؟ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کتنے ٹیسٹ میچ کھیلے جاچکے ہیں اور کس کا پلڑا بھاری رہا؟ آئیے ذرا جائزہ لیتے ہیں۔
ٹیسٹ سیریز 2022ء شیڈول
پاکستان کرکٹ ٹیم 6 جولائی کو دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا پہنچے گی۔ یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی مینز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2021-2023 کا حصہ ہے۔ اس ٹیسٹ سیریز سے قبل 11 جولائی کو کولمبو میں تین روزہ وارم اَپ میچ کھیلا جائے گا۔
پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی تا 20 جولائی کو گالے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی تا 28 جولائی کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
سابقہ شیڈول کے مطابق یہ دورہ تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر مشتمل تھا لیکن مئی 2022ء میں آئی سی سی ورلڈ سپر لیگ ک2020- 2023 کا حصہ نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔ اس لیے اب یہ دورہ صرف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر مشتمل ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ: کس کا پلڑا بھاری رہا؟
پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سری لنکا سے ایک درجے اوپر ہے۔ پاکستان اس وقت 1865 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے درجے پر ہے جبکہ سری لنکا 1637 پوائنٹس لے کر ساتویں درجے پر براجمان ہے۔ دونوں ٹیموں نے اب تک 20، 20 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلی ٹیسٹ سیریز 1981ء میں کھیلی گئی۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 55 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میں 20 ٹیسٹ میچ پاکستان نے جیتے ، 16 ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا نے میدان مارا جبکہ 19 میچ ڈرا ہوئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے آخری بار سری لنکا کا دورہ 2015ء میں کیا تھا۔ اس دورے میں پانچ ون ڈے، دو ٹیسٹ میچ اور دو ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے گئے۔ پاکستان ون ڈے سیریز 3-2 ، ٹیسٹ سیریز 2-1 اور ٹی ٹوینٹی سیریز 2-0 سے جیت کر ناقابل شکست رہا۔
پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے دورے کے لیے اٹھارہ رُکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے جو کہ درج ذیل ہے:
بابر اعظم (کپتان)،محمد رضوان (نائب کپتان)، عبداالہ شفیق، آغا سلمان، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ
سری لنکا ٹیسٹ سکواڈ
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سریز کے لیے 18کنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
ڈی مُتھ کرونارتنے (کپتان)، دینیش چندی مال، دھنان جایا ڈی سِلوا، نِروشان ڈِک ویلا، لاسِتھ ایمبل ڈینیا،وِشوا فرنانڈو، اوشادا فرنانڈو، اسیتھا فرنانڈو، پراوین جایا وکراما، چمیکا کرونارتنے، دِلشان مدوشنکا، انجیلو میتھوز، کوسال مینڈِس، کامینڈو مینڈِس، رامیش مینڈِس، پاتُھم نسانکا، کاسون راجیٹھا، جیفری وانڈر سے