نیدرلینڈز بمقابلہ پاکستان: نسیم شاہ اور محمد وسیم کی باؤلنگ نے شکست سے بچا لیا، سیریز کلین سویپ
پاکستان نیدر لینڈز کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ جیت کر سیریز کلین سویپ کردی۔ کس کھلاڑی نے شاہین آفریدی کی کمی کو پورا کیا؟ کیا پاکستان کا آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچنا آسان ہوگیا؟ کیا ایشیا کپ 2022 میں شاہین آفریدی کا بہترین متبادل مل گیا؟ کیا پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ میں نظرثانی کی ضرورت ہے؟ ان سب سوالات کے جواب جانیے اس تحریر میں۔
تیسرا ون ڈے اپ سیٹ کرنے کا نیدرلینڈز کا خواب کس نے چکنا چور کیا؟
پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف تیسرا ون ڈے 9 رنز سے جیت کر سیریز کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ آج کا میچ نہایت دل چسپ اور سنسنی خیز ثابت ہوا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم بمشکل 206 رنز بناکر آخری اوور میں تمام ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ بابر اعظم کے 91 رنز نے پاکستان کو مناسب ٹارگٹ بنانے کے قابل بنایا۔
پاکستان کی اوپننگ بیٹنگ لائن نیدرلینڈز کے سامنے جلد ڈھیر ہوگئی۔ اوپنر عبداللہ شفیق نے صرف دو رنز بنا کر پویلین کی راہ لی اور فخر زمان کا بلا بھی کوئی جادو نہیں دکھا سکا وہ محض 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ تاہم نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیر کے جادوئی باؤلنگ نے پاکستان کی جیت یقینی بنائی۔
Naseem (5-33), Wasim (4-36) thwart the Netherlands; Pakistan move to 120 points in Super League
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 21, 2022
More details: https://t.co/gqCR5x3szB#NEDvPAK | #BackTheBoysInGreen
نسیم شاہ نے پانچ وکٹیں جبکہ محمد وسیم جونیر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ محمد وسیم نے آخری اوور میں آل آؤٹ کرکے پاکستان کو شرمناک شکست سے بچا لیا۔ اس طرح نیدرلینڈز کا اپ سیٹ کرنے کا خوب چکنا چور ہوگیا۔
نیدر لینڈز نے پاکستان کو کیسے مشکل میں ڈالا؟
نیدر لینڈز آئی سی سی رینکنگ میں آخری یعنی چودہویں نمبر پر ہے۔ لیکن آئی سی سی کی ٹاپ رینکنگ ٹیم یعنی پاکستان کے خلاف بپہلے اور آخری میچ میں بہترین کھیل پیش کیا۔ نیدر لینڈز تیسرے میچ میں محض 9 رنز سے شکست سے دوچار ہوا۔ وکرم جیت سنگھ اور ٹام کوپر دونوں نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ اگر ٹام کوپر آخر تک کریز پر رہتے تو نیدر لینڈز کی جیت یقینی تھی۔ وکرم جیت نے 50 اور ٹام کوپر نے 62 رنز سکور کیے۔
آخری اوور میں نیدرلینڈز کو صرف 14 رنز کی ضرورت تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے ایک وکٹ درکار تھی۔ آخری اوور میں آریان دت نے چوکا لگایا تو ایک لمحے کے لیے پاکستانیوں کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔ لیکن وسیم جونیر نے دوسری گیند پر آریان دت کو بولڈ کرکے پاکستان کو جیت سے ہم کنار کیا۔
پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز سیریز: کیا کھویا کیا پایا؟
پاکستان نے پہلی بار نیدرلینڈز کا دورہ کیا اور سیریز کلین سویپ کی۔پاکستان نے پہلا میچ 16 رنز سے، دوسرا میچ 97 رنز سے اور تیسرا میچ 9 رنز سے جیتا۔ یہ سیریز کئی اعتبار سے پاکستان کے لیے نیک شگون ثابت ہوئی۔ بابر اعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم عالمی سطح پر بہترین ٹیم بن چکی ہے۔حالیہ سیریز پاکستان کے لیے کیا خوشیاں لائی۔۔۔آئیے جائزہ لیتے ہیں:
3️⃣-0️⃣
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 21, 2022
The series winners pose with the trophy 🏆#NEDvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/aUzNipulH3
1۔پاکستان کی مسلسل دوسری سیریز کلین سویپ
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کئی کمزوریوں اور انتظامی مسائل کے باوجود میدان میں اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔نیدرلینڈز کے خلاف سیریز جیت کر مسلسل دوسری سیریز کلین سویپ کردی۔ اس سے قبل رواں برس مئی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ون سیریز کے تینوں میچ جیت کر کلین سویپ کردیا۔
2۔ تین پاکستانی کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا
حالیہ ون ڈے سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں میں ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنا اننگ کا آغاز کیا۔ ان میں نسیم شاہ، محمد وسیم جونیر اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔
3۔ نسیم شاہ ، پاکستان کا نیا پیسر اٹیکر
نسیم شاہ نے ون ڈے انٹرنیشنل میں گرین شرٹ کے ساتھ اپنا ڈیبیو کیا۔ نسیم شاہ نے اپنے پہلے میچ کے پہلے اوور میں ہی پہلی وکٹ حاصل کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کیا۔ دوسرے میچ میں بھی پہلے اوور میں وکٹ حاصل کی۔ نسیم شاہ آخری میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ شاہ نے مجموعی طور پر سیریز میں وکٹیں حاصل کیں۔امید کی جارہی ہے کہ ایشیا کپ میں شاہین آفریدی کی کمی کسی حد تک نسیم شاہ کی صورت میں پوری ہوتی نظر آرہی ہے۔
4۔ بابر اعظم، بدستور مردِ میدان ثابت ہوئے
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیائے کرکٹ کے آسمان پر ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے فارمیٹس میں بدستور چھائے ہوئے ہیں۔ بابر اعظم نے 2022 میں ون ڈے انٹرنیشنل میں 19 اننگز کھیلیں جن میں 10 نصف سنچریاں (ففٹیز) اور 5 سنچریاں شامل ہیں۔نیدرلینڈز کے خلاف حالیہ سیریز میں بھی تینوں میچوں میں نصف سنچریاں بناکر نہایت ذمہ دار کھیل پیش کیا۔
5۔ آئی سی سی کرکٹ لیگ رینکنگ میں پاکستان تیسرے نمبر پر
پاکستان نے نیدرلینڈز کو تینوں میچوں میں شکست دے کر آئی سی سی کرکٹ لیگ چیمپئن میں 120 پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں۔ رینکنگ میں پاکستان سے اوپر بنگلہ دیش اور انگلینڈ براجمان ہے۔ پاکستان نے اب تک 18 میچوں میں سے 12 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
6۔پاکستان:سب سے زیادہ وکٹیں کس کھلاڑی نے لیں
نسیم شاہ نے اپنے ڈیبیو سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس سیریز میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔
محمد وسیم جونیر اور حارث رؤف نے 6 ،6 وکٹیں حاصل کیں۔
7۔پاکستان:سب سے زیادہ رنز کس کھلاڑی نے بنائے
پاکستان کی اوپننگ بیٹنگ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ اس سیریز محمد رضوان نے بھی توقع کے مطابق کارکردگی مظاہرہ نہیں کیا۔ ایک میچ میں 14 رنز اور دوسرے میچ میں 69 رنز بنائے۔ تیسرے میچ میں رضوان کو آرام دیا گیا۔ بابر اعظم نے تینوں میچوں میں نصف سنچریاں سکور کیں اور مجموعی طور پر 222 رنز بنا کر سرفہرست رہے۔ مزید فخرزمان بطور اوپنر صرف ایک میچ میں سنچری بنائی جبکہ دو میچوں میں 3 اور 26 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔آغا سلمان نے مجموعی طور 78 رنز بنا کر سیریز میں نمایاں رہے۔