لسبیلہ میں پاک فوج ہیلی کاپٹر حادثہ: کورکمانڈر کوئٹہ جنرل سرفراز سمیت چھ افسران شہید
پاکستانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر کویٹہ سے کراچی جاتے ہوئے موسیٰ گوٹھ(وندر) لسبیلہ میں حادثے کا شکار، کورکمانڈر کوئٹہ سمیت چھے افسران شہید
پاکستان فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) مطابق گزشتہ روز (یکم اگست 2022) سہہ پہر کو پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر کوئٹہ سے کراچی جاتے ہوئے لسبیلہ کے مقام پر چھے گھنٹے پہلے لاپتہ ہوگیا۔ اس ہیلی کاپٹر میں کورکمانڈر کویٹہ سمیت چھے افراد سوار تھے۔
A Pakistan army aviation helicopter which was on flood relief operations in Lasbela, Balochistan lost contact with ATC. 6 individuals were on board including Commander 12 Corps who was supervising flood relief operations in Balochistan. Search operation is underway.DTF
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 1, 2022
ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ، ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر امجد، CC Engr 12 corps بریگیڈیئر خالد، پائیلٹس میجر سعید، میجر طلحہ اور نائیک مدثر سوار تھے۔ آج سہہ پہر آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ گوٹھ موسیٰ ،لسبیلہ میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار چھے افسران شہید ہوگئے ہیں۔
The wreckage of unfortunate hel which was on flood relief ops found in Musa Goth, Windar, Lasbela. All 6 offrs & sldrs incl Lt Gen Sarfraz Ali embraced shahadat. اِنّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 2, 2022
Accident occurred due to bad weather as per initial investigations . DTF pic.twitter.com/dnyano2vqC
کورکمانڈر کویٹہ جنرل سرفراز فلڈ ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کررہے تھے۔مذکورہ ہیلی کاپٹر بھی فلڈ ریلیف آپریشن کی نگرانی کے دوران لاپتہ ہوا ہے۔ ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کی وجہ سے لسبیلہ میں سسی پنوں کے قریب موسیٰ گوٹھ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوا۔ پہاڑی علاقے اور دشوار راستوں کی وجہ سے ریکسیو آپریشن بیس گھنٹوں سے زائد جاری رہا۔