پیغمبری کا ثبوت

ایک مرتبہ فرقت کاکوروی مرحوم نے پروفیسر ظہیر احمد صدیقی سے پوچھا کہ رسول اللہؐ کی پیغمبری کا سب سے بڑا ثبوت کیا ہے ؟
ظہیر احمد صدیقی نے سیرت پاک کے واقعات کا حوالہ دیا۔ بعض معجزات کی طرف اشارہ کیا ۔ فرقت صاحب کہنے لگے کہ یہ سب اثبات رسالت کا ثبوت ہیں مگر سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ ان کی بیوی نے بھی ان کو پیغمبر تسلیم کیا۔