پہلے پیدل پیدل جایا کرتے تھے
پہلے پیدل پیدل جایا کرتے تھے
پھر دونوں اک بس میں بیٹھا کرتے تھے
وہ زلفوں کو پیچھے کرتی رہتی تھی
پھر بھی اس کے گیسو بکھرا کرتے تھے
وہ اول تھی پڑھنے لکھنے میں اور ہم
پیچھے سب سے پیچھے بیٹھا کرتے تھے
نام پکارا جاتا تھا جب اس کا تو
یس سر یس سر ہم بھی بولا کرتے تھے
دہرے کام کی عادت بچپن سے ہی تھی
اس کی کاپی بھی ہم لکھا کرتے تھے
اس کی نظریں رہتی تھیں بس ٹیچر پر
ہم تو کیول اس کو دیکھا کرتے تھے