پہیلی صائمہ اسما 07 ستمبر 2020 شیئر کریں ایک سمندر اس میں رکھے چند جزیرے بیچ میں جن کے دوری کی نیلاہٹ رقصاں ربط باہم بس پانی کی اندھی لہریں یا طوفانی ہوا کے جھکڑ سنا ہے ایک جزیرے پر کوہ جودی ہے ہم اولاد نوح تو ہیں پر ناؤ بنانے کا سارا فن بھول چکے ہیں