پہیلی
ایک شہری آدمی اور ایک کسان ایک ساتھ سفر کر رہے تھے۔ شہری آدمی نے کسان سے کہا ’’آؤ ہم ایک دوسرے سے پہیلیاں بوجھواتے ہیں جو پہیلی نہ بوجھے اسے پانچ سو روپئے دینے پڑیں گے‘‘۔
کسان بولا: ’’نہیں جناب! آپ پڑھے لکھے ہیں، آپ پانچ سو روپے، دیجئے گا، میں دو سو روپئے دوں گا‘‘۔
شہری آدمی راضی ہوگیا۔ پہلے کسان نے پہیلی کہی: ’’وہ کون سا جانور ہے جو اڑتا ہے تو اس کی آنکھیں آٹھ ہوتی ہیں اور جب زمین پر چلتا ہے تو چار‘‘۔
شہری آدمی نے بہت سوچا اور آخرکار ہار مان کر پانچ سو روپئے دے دیئے۔ شہری آدمی نے سوچا کہ چلو معلوم تو کریں کہ وہ جانور کون سا ہے۔ اس نے اپنی باری پر کسان سے اسی کی پہیلی بوجھ لی۔ کسان ہنسا اور اس نے شہری آدمی کو دو سو روپئے دے کر کہا: ’’جناب! یہ مجھے بھی نہیں معلوم!‘‘