پہلے گورے کی قید میں تھا اب کالے کی

جب مرزا قید سے چھوٹ کر آئے تومیاں کالے صاحب کے مکان میں آکر رہے تھے ۔ ایک روز میاں صاحب کے پاس بیٹھے تھے کہ کسی نے آکر قید سے چھوٹنے کی مبارکباد دی ۔ مرزا نے کہا’’کون بھڑوا قید سے چھوٹا ہے !پہلے گورے کی قید میں تھا، اب کالے کی قید میں ہوں۔‘‘