پدم شری کی ذلت

ساحر لدھیانوی نے جاں نثار اختر سے کہا۔
’’یار جاں نثار!اب تم کو ’’پدم شری‘‘خطاب مل جانا چاہئے ۔‘‘
جاں نثار نے پوچھا۔’’کیوں؟‘‘
ساحر نے جواب دیا۔’’اب ہم سے اکیلے یہ ذلت برداشت نہیں ہوتی۔‘‘