پڑھا ہے میں نے فسانوں میں جس طرح اخترؔ

پڑھا ہے میں نے فسانوں میں جس طرح اخترؔ
مرا شگوفۂ امید کیوں نہیں کھلتا؟
جو عشق پاتے ہیں کثرت سے ہم کتابوں میں
وہ واقعات کی دنیا میں کیوں نہیں ملتا