پاپا میاں
پاپا میاں زمانے میں کیا نام کر گئے
تاریخ ہند میں وہ نیا کام کر گئے
محروم علم و فن تھیں مسلماں تھیں لڑکیاں
ماحول کی گھٹن سے پریشاں تھیں لڑکیاں
تعلیم عورتوں کو ملے یہ گناہ تھا
کیا کہیے کیسا قوم کا حال تباہ تھا
پاپا میاں کے عزم نے یہ کر دکھایا کام
جس کو سبھی سمجھ رہے تھے اک خیال خام
کیا کیا مخالفت کا نہ طوفان سہہ گئے
وہ کر دکھایا لوگ سبھی دنگ رہ گئے
بیگم بھی جان و دل سے تھیں ان کی رفیق کار
احسان لڑکیوں پہ ہیں ان کے بھی بے شمار
پودا جو کل تھا اب شجر سایہ دار ہے
پاپا میاں کے باغ میں کیسی بہار ہے
پھولا پھلا رہے یہ گلستان علم و فن
قائم رہے زمانے میں پاپا کی انجمن