پاگل لڑکی سرفراز شاہد 07 ستمبر 2020 شیئر کریں فاخرہ تو پاگل تھی فیشنوں کے چکر میں یوں فریب کھا بیٹھی رنگ گورا کرنے کی ہر دوا منگا بیٹھی تھی دوا جو کھانے کی وہ دوا لگا بیٹھی جو دوا لگانی تھی اس دوا کو کھا بیٹھی اور اس حماقت میں اپنی جاں گنوا بیٹھی فاخرہ تو پاگل تھی