پابند اگرچہ اپنی خواہش کے رہو

پابند اگرچہ اپنی خواہش کے رہو
لائل سبجیکٹ تم برٹش کے رہو
قانون سے فائدہ اٹھانا ہے اگر
حامی نہ کسی خراب سازش کے رہو