نقصان ہو رہا ہے بہت کاروبار میں

نقصان ہو رہا ہے بہت کاروبار میں
ابا پڑے ہیں جب سے پڑوسن کے پیار میں


سو کوششوں سے آئے تھے چندیا پہ چار بال
دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں


نا اہل ہی ملی مجھے ہر ایک اہلیہ
میں نے کیے نکاح سب یارو ادھار میں


بنتی نہ سرمہ پسلیاں اور پھوٹتا نہ سر
ہوتی اگر زبان مرے اختیار میں


انگریزی گفتگو کا بڑا فائدہ ہوا
چھ سات چاند لگ گئے میرے وقار میں


جب سے مکاں بدل گئیں دونوں پڑوسنیں
لگتا نہیں ہے جی مرا اجڑے دیار میں