نیند پری

شام ڈھلی
ہوا چلی
دیپ جلے
کام رکے
چاند ہنسا
رنگ جما
رات بڑھی
اوس پڑی
پھول ہنسے
پیار لیے
آ ہی گئی
چھا ہی گئی
سپنوں بھری
نیند پری