نیا سال

کروڑوں برس کی پرانی
کہن سال دنیا
یہ دنیا بھی کیا مسخری ہے
نئے سال کی شال اوڑھے
بہ صد طنز ہم سب سے یہ کہہ رہی ہے
کہ میں تو ''نئی'' ہوں
ہنسی آ رہی ہے