نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2021: ساتواں میچ
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ساتواں میچ۔
* بلوچستان نے جنوبی پنجاب کو 7 وکٹوں سے ہرا کر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
* جنوبی پنجاب کی مایوس کن کارکردگی: قومی سکواڈ میں شامل تینوں مڈل آرڈر بلے باز ایک بار پھر ناکارہ بلکہ نہایت ہی پِھیکے ثابت ہوئے۔
* صہیب مقصود سیٹ ہونے کے بعد آف سٹمپ سے کافی باہر جاتی بال کو کہاں لے جانا چاہتے تھے یہ تو وہی بتا سکتے ہیں لیکن اپنی سلیکشن پر اُٹھتے سوالات کے لئے تیار ہو جائیں۔
* خوشدل شاہ نے کچھ نہیں سیکھا ۔آف سٹمپ پر کھیلنے میں ابھی بھی انہیں شدید دشواری ہے ۔ڈبل مائینڈڈ ہاف شارٹ کھیلتے ہیں ابھی بھی۔
* اعظم خان کسے اچھا کھیلیں گے، وہ خود ہی بتا دیں۔ آج تو سپنر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے جنہیں اچھا کھیلنے کا دعویٰ تھا۔
* بلوچستان کی باؤلنگ کی تعریف بنتی ہے ایک اچھی بیٹنگ سائیڈ کو 100 تک محدود کر دیا۔
* بسمہ اللہ خان کی کیپنگ بھی بہترین تھی تینوں کیچز شاندار تھے۔ ویسے گراؤنڈ فیلڈنگ بھی بلوچستان کی اب تک شاندار رہی ہے۔
* یاسر شاہ نے آج اچھی باؤلنگ کی۔ اپنے تجربے کا بھرپور فائدہ اُٹھایا۔
* جوابی بیٹنگ میں عبدالواحد بنگلزئی کی خوب صورت ففٹی کی بدولت بلوچستان نے یہ میچ با آسانی اپنے نام کر لیا۔
ویلڈن بلوچستان۔
* امام الحق کی بیٹنگ میں ناکامیوں کی کہانی لمبی ہوتی جا رہی ہے ۔ آج بھی فلاپ ہوئے۔
* نسیم شاہ نے آج بھی متاثر کُن باؤلنگ کروائی ۔لڑکا ردھم میں آ رہا ہے۔
جنوبی پنجاب اور اس کے تین مہارتھی مسلسل ناکام ہو رہے ہیں اور ان کی سلیکشن پر اُٹھتی آوازیں بُلند بھی ہو رہی ہیں اور بڑھتی بھی جا رہی ہیں۔
دوسرا میچ شروع ہونے میں دیر ہے سینٹرل پنجاب کے کپتان بابر اعظم انفرادی حیثیت میں تو بہترین ہیں لیکن انہیں اپنی کپتانی کے زور سے بھی مخالفین کو چاروں شانے چِت کرنا ہوگا۔