نفرت کی ہوا بن میں چلائی کس نے

نفرت کی ہوا بن میں چلائی کس نے
جل اٹھی زمیں آگ لگائی کس نے
اٹھتی ہیں جہاں کی انگلیاں کس کی طرف
یاں جیت کے ہاری ہے لڑائی کس نے