نازش حسن نظر ہیں ہم لوگ
نازش حسن نظر ہیں ہم لوگ
عظمت شام و سحر ہیں ہم لوگ
حسن دو روزہ پہ نازاں کیوں ہو
دائمی کحل بصر ہیں ہم لوگ
کارواں راہ گزر اور رہبر
اور پھر گرد سفر ہیں ہم لوگ
ہر قدم حسن کے محشر لیکن
حشر کی حد نظر ہیں ہم لوگ
کیوں زمانہ نہیں واقف ہم سے
ہیبت و خوف و خطر ہیں ہم لوگ
وقت ہے تیز رواں ہم خفتہ
کتنے کوتاہ نظر ہیں ہم لوگ