ناصح نہ سنا سخن مجھے جس تس کے

ناصح نہ سنا سخن مجھے جس تس کے
جو تو نے کہا یہ آوے جی میں کس کے
کیوں کر نہ ملوں بھلا جی میں اس سے آہ
دل رہ نہ سکے بغیر دیکھے جس کے