نہ مینار محلوں کی شوکت بچے گی
نہ مینار محلوں کی شوکت بچے گی
بچے گی تو بس اک محبت بچے گی
نا ہی حکمراں کی حکومت بچے گی
محبت بچے گی محبت بچے گی
چلے جاؤ گے جب مجھے چھوڑ کر تم
عبادت سمٹ کر شکایت بچے گی
کنویں میں چلو کود جاتے ہیں دونوں
تبھی اس زمانہ کی راحت بچے گی
گھٹا دیں اگر اس جہاں سے سخنور
جہاں میں تو پھر صرف نفرت بچے گی