نہ اہل میکدہ نے مسکرا کر بات کی ہم سے

نہ اہل مے کدہ نے مسکرا کر بات کی ہم سے
نہ تیری ہی جبیں سے بے رخی کے بل گئے ساقی
اگرچہ بزم میں صہبا بھی تھی مینا بھی تھی لیکن
خود اپنی تشنگی کی آگ میں ہم جل گئے ساقی