مسکرایا ہے یوں ترا چہرہ

مسکرایا ہے یوں ترا چہرہ
آج پھر طبع کی روانی میں
صبح دم جس طرح کنول کا پھول
یک بیک کھل اٹھا ہو پانی میں