منیر نیازی کے لیے مشورہ

نارنگ ساقی کے ہاں ایک دعوت میں منیر نیازی ، قتیل شفائی، مجتبیٰ حسین ، کیول سوری، سرور تو نسوی، کیلاش ماہر اور بہت سے دوسرے احباب جمع تھے ۔ شعرو شاعری کا سلسلہ شعروع ہوا ۔ سب لوگ سنا چکے تو قتیل شفائی نے منیر نیازی سے کہا۔’’کچھ سناؤ بھائی۔‘‘
چونکہ منیر نیازی سنانے کی حالت میں نہیں رہ گئے تھے لہذا انہوں نے کیول سوری سے کہا کہ وہ ان کے شعر سنائے ۔ شعر سننے کے بعد قتیل نے منیرسے کہا کہ سوری شعر اچھے طور پر سناتا ہے بہتر ہے کہ لکھوابھی اسی سے لیا کرو۔