ممبئی ڈرائی ہے
ایک بارحیدرآباد میں مجاز اور فراق دونوں ایک ساتھ ٹھہرے ہوئے تھے فراق نے مجاز سے مشورہ کے انداز میں کہا۔’’بمبئی چلے جاؤ، تمہارے گیت فلم والے بڑی قیمت دے کر خریدیں گے ۔‘‘
مجاز کہنے لگے ۔’’بمبئی میں روپے کس کام آئیں گے ؟‘‘
فراق نے حیرت زدہ ہوکر پوچھا۔’’کیا مطلب ۔؟‘‘
مجاز نے کہا۔’’بمبئی ڈرائی ہے ۔‘‘