ممکن ہے فضاؤں سے خلاؤں کے جہاں تک

ممکن ہے فضاؤں سے خلاؤں کے جہاں تک
جو کچھ بھی ہو آدم کا نشان کف پا ہو
ممکن ہے کہ جنت کی بلندی سے اتر کر
انسان کی عظمت میں اضافہ ہی ہوا ہو