مختلف صحبتوں کے معاملات

 مختلف افراد ، رشتوں اور مرتبوں کے ساتھ بیٹھ کر انسان مختلف اقسام اور انواع کے تجربات و احساسات سے آشنا ہوتا ہے ۔ اسی لیے انسان کو اپنی صحبت سوچ سمجھ کر طے کرنے کا کہا گیا ہے۔

شرابی کے سامنے 10 منٹ بیٹھ کر دیکھیں ۔ آپ محسوس کریں گے کہ زندگی بہت آسان ہے۔

 

 فقیروں، سادھوؤں یا سنیاسیوں کے سامنے 10 منٹ بیٹھ کر دیکھیں ۔ آپ کو خیرات میں اپنا سب کچھ تحفے میں دینے کی خواہش محسوس ہوگی۔

 

 لیڈر کے سامنے 10 منٹ بیٹھ کر دیکھیں ۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی تمام پڑھائی ، معاملات ، حکومت ، معاشرہ سب بیکار ہیں۔

 

 لائف انشورنس ایجنٹ کے سامنے 10 منٹ بیٹھ کر دیکھیں ۔ آپ محسوس کریں گے کہ مرنا  ہی بہتر ہے۔

 

 تاجروں کے سامنے 10 منٹ بیٹھ کر دیکھیں ۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی کمائی بہت کم  یا آپ کا ذریعہ معاش بہت پس ماندہ ہے۔

 

 سائنس دانوں کے سامنے 10 منٹ بیٹھ کر دیکھیں ۔ آپ کو اپنی لا علمی کا احساس ہوگا۔

 

 اچھے اساتذہ کے سامنے 10 منٹ بیٹھ کر دیکھیں ۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ دوبارہ طالب علم بننا چاہتے ہیں۔

 

  کسان یا مزدور کے سامنے 10 منٹ بیٹھ کر دیکھیں ۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کافی محنت نہیں کر رہے ہیں۔

 

 ایک سپاہی کے سامنے 10 منٹ بیٹھ کر دیکھیں ۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی اپنی خدمات اور قربانیاں معمولی ہیں۔

 

 ایک اچھے دوست کے سامنے 10 منٹ بیٹھ کر دیکھیں ۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی زندگی جنت ہے۔

آخری  اور  بہترین

اپنی بیوی کے سامنے 10 منٹ بیٹھ کر دیکھیں ۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ دنیا کے بیکار ترین انسان ہیں ۔