مکالمہ
اٹھو
جاؤ فوراً نہاؤ
کہ تم خواب میں لڑکیوں سے ملے ہو
تو پھر کیا ہوا
لڑکیوں سے تو میں روز ہی
گھر میں بازار میں اور آفس میں ملتا ہوں
باتیں بھی کرتا ہوں بوسے بھی لیتا ہوں
مگر
مگر کچھ نہیں
جاؤ جا کر نہاؤ
اچھا اگر یہ ہی ضد ہے تمہاری
تو میں جا رہا ہوں