مجھے علم آیا نہ انہیں عقل
اکبرکے مشہور ہوجانے پر بہت سے لوگوں نے ان کی شاگردی کا دعوی کردیا ۔ ایک صاحب کو دور کی سوجھی ۔ انہوں نے خود کو اکبر کا استاد مشہور کردیا ۔ اکبر کو جب یہ اطلاع پہنچی کہ حیدرآباد میں ان کے ایک استاد کا ظہور ہوا ہے ، تو کہنے لگے ،’’ہاں مولوی صاحب کا ارشاد سچ ہے ۔ مجھے یاد پڑتا ہے میرے بچپن میں ایک مولوی صاحب الہ آباد میں تھے ۔ وہ مجھے علم سکھاتے تھے اور میں انہیں عقل، مگر دونوں ناکام رہے ۔ نہ مولوی صاحب کو عقل آئی اور نہ مجھ کو علم ۔‘‘