مفلسی اور اس میں گھر پر ہم نشینوں کا ہجوم

مفلسی اور اس میں گھر پر ہم نشینوں کا ہجوم
تیرگی میں یاس کی دھندلا گیا حسن امید
اس طرح ہے دل پہ اک افسردگی چھائی ہوئی
جس طرح پردیس میں بیکار مزدوروں کی عید