موسم سرما کے پھل اور وتامن سی

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں سردیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے اور سردیوں کے موسم کے خاص پھل اور سبزیاں بازاروں میں دستیاب ہو چکی ہیں

جن میں پھلوں میں گریپ فروٹ، کیوی، لیموں، کینو، انار، امرود اور سبزیوں میں گاجر ، مٹر اور بروکلی قابل ذکر ہیں۔

یہ ہی وقت ہے کہ  ان کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور انہیں اپنی  ڈائیٹ میں ضرور شامل کریں۔

 انہیں ایسے ہی کھایا یا جوس کی شکل میں پیا جا سکتا ہے۔

لیکن  خیال رہے کہ پھل یا سبزی کا جوس بھی پورشن کے مطابق ہی لیا جائے گا جوکہ 150 ml ہے اور یہ Portion Control میں As a Fruit ایک پورشن گنا جائے گا۔

سردیوں میں آنے والے پھلوں میں سے کچھ کا ذائقہ اگر چہ  ترش ہوتا ہے  لیکن یہ پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ عموماً لوگوں کو سردی میں ترش اورکھٹی چیزیں کچھ زیادہ ہی کھٹی محسوس ہوتی ہیں ۔اس کی وجہ موسم کی خنکی ہوتی ہے۔ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ سرد موسم میں ترش پھل کھانا نقصان دہ ہوتا ہے، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ آپ خود سوچیے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ جو پھل خاص سردیوں میں ہی  ہوتے ہیں وہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہوں؟

 

ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی ،فالج کے مریضوں کی صحت کی طرف بحالی میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔

 اسی طرح بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور اس کو متوازن رکھنے میں مددگار ہے۔

 کولیسٹرول ، اعصابی تناؤ، ہڈیوں اور ناخنوں کی کمزوری، الرجی ، خشک جلد اور یہاں تک کہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی وٹامن سی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

 سردی کے موسم میں نزلہ زکام ایک عام بیماری تصور کی جاتی ہے اور  وٹامن سی کے معتدل استعمال سے نزلہ اور  زکام سے بچا جا سکتا ہے ۔

 جس طرح ہر چیز کے فائدے بھی ہوتے ہیں اس طرح نقصانات بھی ہوتے ہیں۔ وٹامن سی کو بھی اعتدال میں رہ کراستعمال کرنا چاہیے۔ ماہرین عموما ایک دن میں 75 سے 90 ملی گرام وٹامن سی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

اعتدال ہی میں ہماری بھلائی ہے۔

اورغذائیت اور غذا  کے سلسلے  میں اعتدال ہی  کا دوسرا نام پورشن کنٹرول ہے۔