مٹی

مبارک چیز ہے نعمت ہے مٹی
کہ اس سے آدمی نے جسم پایا
بنائے رزق ہے دولت ہے مٹی
کہ اس نے دانۂ گندم اگایا
جہاں میں باعث رحمت ہے مٹی
کہ انسانوں نے اس سے گھر بنایا
مگر اک دن یہ مٹی مثل اژدر
نگل جائے گی ہم کو تم کو اخترؔ