مٹھو میاں
مٹھو میاں چپ رہو
ٹیوں ٹیوں مت کرو
لال مرچ کھاؤ گے
اپنی کہے جاؤ گے
میری بات بھی سنو
کل سبق پڑھایا تھا
آج تم نے دہرایا
ہوم ورک تو کرو
چونچ میں کیا درد ہے
رنگ یہ کیوں زرد ہے
دال کھانا کم کرو
ٹیوں ٹیوں مت کرو
کتنی بار سمجھاؤں
کتنی بار دہراؤں
ایک لفظ تو کہو
ٹیوں ٹیوں مت کرو
کیا کہا سنوں ذرا
منی بی بی کہہ دیا
واہ واہ واہ وا
مٹھو میاں خوش رہو