مٹھائی اگر تجھ کو پیاری نہ ہوتی

مٹھائی اگر تجھ کو پیاری نہ ہوتی
تری توند پھر اتنی بھاری نہ ہوتی


نہ ہوتا اگر کام در پیش تم سے
تو یوں روز تیمار داری نہ ہوتی


اگر ٹیم میں اک بھی ہوتا کھلاڑی
تو ٹیم اپنی ہر بار ہاری نہ ہوتی


قطر سے نہ لاتے اگر مال و دولت
محلے میں عزت تمہاری نہ ہوتی


اگر چھوڑ کر وہ نہ مرتا وراثت
پس مرگ یوں آہ و زاری نہ ہوتی


اگر گرم کرتے نہ بابو کی مٹھی
تو آسان مشکل تمہاری نہ ہوتی