مسٹر دارو والا

ایک دفعہ سفر میں فراق صاحب کے ساتھ ایک پارسی نوجوان مسٹر دار و والا بھی اتفاق سے اسی کمپارٹمنٹ میں تھے ۔ راستے بھر دلچسپ باتیں ہوتی رہیں ۔ الہ آباد کا اسٹیشن آیا تو فراق صاحب اترنے کی تیاری کرنے لگے ۔ مسٹر دارووالا نے کہا کہ وہ ان کے گھر آکر ان سے تفصیلی باتیں کرنا چاہتے ہیں اور فراق صاحب سے درخواست کی کہ وہ اپنے گھر کا پتہ بتادیں۔
فراق صاب نے کہا
’’میں بینک روڈ پر رہتا ہوں ۔ وہاں پہنچ کر میرا گھر پوچھنے کے بجائے آپ کسی کو بھی اپنا نام دارو والا بتادیجئے گا۔‘‘
’’لیکن...‘‘
’’لیکن کچھ نہیں۔ لوگ اس نام کی رعایت سے آپ کو خود ہی میرے یہاں پہنچادیں گے ۔‘‘
فراق صاحب نے بڑے اطمینان سے انہیں سمجھا یا۔