مرزا تم نے کتنے روزے رکھے؟
ایک مرتبہ جب ماہ رمضان گزر چکا تو بہادر شاہ بادشاہ نے مرزا صاحب سے پوچھا کہ :
’’مرزا تم نے کتنے روز ے رکھے؟ ‘‘مرزا صاحب نے جواب دیا:پیرو مرشد ایک نہیں رکھا۔‘‘
ایک مرتبہ ماہ رمضان میں مرزا غالبؔ نواب حسین مرزا کے ہاں گئے اور پان منگاکر کھایا۔ ایک متقی پرہیزگار شخص جو پاس ہی بیٹھے تھے بڑے متعجب ہوئے اور پوچھا ’’حضرت آپ روزہ نہیں رکھتے؟‘‘مرزا صاحب نے مسکراکر کہا۔’’شیطان غالب۔‘‘