دل سوز جنوں سے جلوہ منظر ہے آج

دل سوز جنوں سے جلوہ منظر ہے آج
نیرنگ زمانہ فتنہ پرور ہے آج
یک تار نفس میں جوں طناب صباغ
ہر پارۂ دل بہ رنگ دیگر ہے آج