ہوئی جب میرزا جعفر کی شادی

ہوئی جب میرزا جعفر کی شادی
ہوا بزم طرب میں رقص ناہید
کہا غالبؔ سے تاریخ اس کی کیا ہے
تو بولا انشراح جشن جمشید