ملتا نہیں مجھ کو نقش اپنا مجھ میں

ملتا نہیں مجھ کو نقش اپنا مجھ میں
دنیا ہے کہ ڈھونڈھتی ہے دنیا مجھ میں
گمبھیر بہت ہے شخصیت میری بھی
دریا مجھ میں ہے اور صحرا مجھ میں