مائیکرو نیڈلز : انجکشن کی تکلیف دہ سوئی سے نجات

انجکشن لگوانا کسی بھی مریض کے لیے ایک تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے، خاص کر ننھے بچے جو انجکشن دیکھتے ہی چلانے لگتے ہیں۔ اس لیے اب ماہرین نے ایک ایسی نئی تکنیک وضع کی ہے جس کی مدد سے دوا بغیر کسی تکلیف کے مریض کی جلد میں داخل کی جا سکے گی۔ یہ کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے۔۔۔آئیے آپ کو تفصیل سے آگاہ کرتے ہیں:

               امریکی ماہرین نے ننھی سوئیوں پر مشتمل ایک ایسا پیوند (Patch) تیار کیا ہے جس کے ذریعے دوا بآسانی جلد میں منتقل کی جا سکتی ہے۔ مائیکرو نیڈلز (Micro needles) نامی یہ تکنیک فی الحال صرف ویکسین کی منتقلی کے لیے وضع کی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین سے لبریز ، یہ پیوند نہ صرف سوئی کی تکلیف سے نجات دلائے گا بلکہ جسم کے امنیاتی نظام(immune system) کو بھی زیادہ فعال بنائے گا۔ چوہوں پر کئے گئے تجربات ظاہر کرتے ہیں کہ یہ تکنیک، روایتی سرنج کی بجائے بہتر امنیاتی ردعمل پیدا کرتی ہے۔

مائیکرونیڈلز کیسے کام کرتی ہیں؟

               اس پیوند پر سینکڑوں ننھی ننھی سوئیاں (مائیکرو نیڈلز)  موجود ہوتی ہیں جو جلد میں داخل ہوتے ہی جلد میں جذب ہو جاتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیوند جلد ہی لوگوں کو اس قابل بنا دے گا کہ وہ اپنے آپ کو خود ہی ویکسین لگا سکیں۔ اس ٹیکنالوجی کے عام ہونے کے بعد، لوگوں کو طبی مراکز پر جا کر ویکسی نیشن کرانے کی ضروررت نہیں پڑے گی بلکہ وہ بغیر کسی تکلیف کے، گھر پر ہی خود کو ویکسین لگا سکیں گے۔

               کسی بھی مائیکرونیڈل ڈیزائن کا بڑا مقصد جلد کی سب سے باہری تہہ، سٹریٹم کورنیئم (جس کی موٹائی محض 10 سے 15 مائیکرو میٹر تک ہوتی ہے) میں گھسنا ہے۔ مائیکرونیڈلز سٹریٹم کورنیئم کو عبور کرنے کے لیے کافی لمبی ہوتی ہیں لیکن اتنی  لمبی نہیں ہوتیں کہ وہ اعصاب کو متحرک کرنے والے ٹشوز تک پہنچ سکیں اور اس وجہ سے بہت کم درد ہوتا ہے۔

مائکرو نیڈلز کے فوائد 

مائیکرونیڈلز کے استعمال کے بہت سے فوائد ہیں، جن میں سب سے نمایاں مریضوں کے آرام کا بہتر ہونا ہے۔ نیڈل فوبیا  (انجکشن لگوانے کا خوف)بالغوں اور بچوں دونوں کو متاثر کر سکتا ہے، اور بعض اوقات بے ہوشی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ مائیکرو نیڈلز پیوند کا فائدہ یہ ہے کہ وہ اس پریشانی کو کم کرتے ہیں جو مریضوں کو ہائپوڈرمک سوئی کا سامنا کرنے پر ہوتی ہے۔ نفسیاتی اور جذباتی سکون کو بہتر بنانے کے علاوہ، مائیکرونیڈلز کو روایتی انجکشن کے مقابلے میں کافی حد تک کم تکلیف دہ دکھایا گیا ہے ۔

Description: C:\Users\KAMRAN\AppData\Local\Microsoft\Windows\INetCache\Content.Word\micro needle.png

یہ ننھی سوئیاں جلد میں انجیکشن کے متبادل کے دماغ، کان، ناخن وغیرہ میں دوا کو داخل کرنے لیے بھی استعمال کی جاسکے گی۔ مزید ازاں جیسے بطور سینسربھی استعمال ہوسکیں گی۔
مائیکرونیڈلز کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ایک تحقیقی مقالہ پڑھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

               مائیکرونیڈلز پیوند ڈاکٹروں کے لیے بھی فائدہ مند ہیں کیونکہ یہ عام سوئیوں کے مقابلے میں کم خطرناک فضلہ پیدا کرتے ہیں اور عام طور پر استعمال میں آسان ہوتے ہیں۔ نیز یہ عام سوئیوں کے مقابلے میں کم مہنگے ہوتے ہیں کیونکہ ان کے لیے کم مواد کی ضرورت ہوتی ۔مائیکرونیڈلز سلیکان، ٹائٹینیم، سٹین لیس سٹیل اور پولیمر سے لے کر مختلف قسم کے مواد سے بنائی  جاتی ہیں۔

مائیکرو نیڈل کیسے کام کرتی ہیں، جاننے کے لیے یہ ویڈیو ملاحظہ کیجیے:

 

متعلقہ عنوانات