میری شکل

خود ہی خنجر بہ دست ہوں ہر دم
اور خود ہی لہو لہان بھی ہوں
میری مشکل عجیب مشکل ہے
میں مہاجر بھی ہوں پٹھان بھی ہوں