میری بیٹی

میری بیٹی جب بڑی ہو جائے گی
سارے گھر میں چاندنی پھیلائے گی


ہر نظر میں روشنی آ جائے گی
حور جنت سے نچھاور لائے گی


میری بیٹی جب بڑی ہو جائے گی
باپ کے دل کی کلی کھل جائے گی


ماں کی نظروں میں جوانی آئے گی
اور وہ تعلیم اعلیٰ پائے گی


اس کی شادی کی گھڑی پھر آئے گی
میری بیٹی جب بڑی ہو جائے گی