میرے بچوں کی ہنسی

میرے بچوں کی ہنسی
قلقل مینا جیسے
جیسے نغمہ ہو کسی جھرنے کا
جیسے دوشیزہ کے پائل کی جھنک
جیسے کلیوں کے چٹکنے کی صدا
جیسے رفتار صبا
جیسے خنداں ہو سحر
جیسے محبوب کی الفت کی نظر
ان کی معصوم ہنسی
عیش انگیز سکوں مجھ کو عطا کرتی ہے
میرا ہر درد مٹا دیتی ہے
غم آفاق بھلا دیتی ہے
میرے بچوں کی ہنسی